اسرائیل فوجی نے فلسطینی سمجھ کراپنے ہی دو افسران کو ہلاک کردیا
عہدیدار نے بتایا کہ افسران کی غلط شناخت کی اور آئی ڈی ایف نے غلطی سے فائرنگ کردی۔
لاہور:
اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں سیکیورٹی گشت کے دوران اپنے ہی دو افسران کو ہلاک کردیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے واقعہ 'فرینڈلی فائرنگ' قرار دیا اور کہا کہ وادی اردن میں اوز بریگیڈ کا ایلیٹ کمانڈو ایگوز یونٹ ملوث ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ افسران کی غلط شناخت ہوئی اور آئی ڈی ایف نے غلطی سے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے 28 سالہ میجر اوفیک ہارون اور 26 سالہ میجر اتمر الہار کے اہلخانہ کو مطلع کیا گیا۔
مزیدپڑھیں: شام میں اسرائیلی فضائی حملہ، شامی فوجی ہلاک
ایک فوجی ترجمان نے کہا کہ 'یونٹ میں موجود ایک سپاہی نے فلسطینیوں کے ممکنہ حملے کے تناظر میں صورتحال کا صحیح تعین نہیں کیا اور اس کی فائرنگ کے نتیجے میں دو اسرائیلی افسران ہلاک ہوگئے۔
اس کے بعد انہیں ایک اور فوجی نے گولی مار دی۔ انہوں نے کہا کہ 'یہ کوئی واقعہ نہیں ہے جو جنگی مشق کے دوران پیش آیا ہو، ایسا نہیں ہے کہ مشق کے دوران ہمارے ہی فوجیوں نے اپنے ساتھیوں پر گولیاں چلائیں'۔