ڈراؤنی فلم ’اے نائٹ میئر آن ایلم اسٹریٹ‘ کا مکان 28 لاکھ ڈالر میں فروخت

اس پراسرارمکان میں 1984 کی مشہور فلم شوٹنگ کے بعد یہ دنیا بھر میں مقبول ہونے لگا تھا

اے نائٹ میئرآن ایلم اسٹریٹ میں استعمال ہونے والا خوفناک مکان اب 28 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON:
ایگزارزسٹ کے بعد'اے نائٹ میئرآن ایلم اسٹریٹ' غیرمعمولی طور پر مقبول ہوئی تھی۔ اس میں فریڈی ولن کا کردار اب تک لوگوں کو یاد ہے۔ قصہ یہ ہے کہ اس ڈراؤنی فلم کا مشہور گھر اب 28 لاکھ ڈالریعنی 49 کروڑ روپے میں فروخت ہوا ہے۔




لاس اینجلس میں واقع اس مکان کی کو ہیلووین 2021 کے فوراً بعد برائے فروخت کیا گیا تھا اور اس کی ابتدائی قیمت بہت ہی کم یعنی 35 لاکھ ڈالر رکھی گئی تھی۔ تاہم 2000 کے وسط میں اس کا بیرونی حصہ کچھ تبدیل کیا گیا تھا کیونکہ اسے ایک اور فلم میں استعمال کیا گیا تھا۔

اس مکان کو مشہور افراد اور بو برنم نامی مزاحیہ فنکار نے بھی استعمال کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کی غیرمعمولی تاریخی اہمت بھی ہے۔
Load Next Story