عوام کی زندگیاں قابل رحم بنانے پرپی ٹی آئی کو معاف نہیں کریں گے شہبازشریف

حکومت نے پہلے سے مہنگائی میں پسے عوام پر منی بجٹ مسلط کردیا، اپوزیشن لیڈر

حکومت نے پہلے سے مہنگائی میں پسے عوام پر منی بجٹ مسلط کردیا، اپوزیشن لیڈر (فائل فوٹو)

CANBERRA:
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عوام کی زندگیوں کو قابل رحم بنانے پرپی ٹی آئی کو معاف نہیں کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں منی بجٹ بل کی منظوری پر بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کل کا دن پارلیمانی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، حکومت نے پہلے سے مہنگائی میں پسے عوام پر منی بجٹ مسلط کردیا۔




شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام زندگیوں کو قابل رحم بنانے پرپی ٹی آئی کو معاف نہیں کریں گے، بس یہ کچھ وقت کی بات ہےعوام انہیں ووٹ کی طاقت سے دفن کر دیں گے۔

 
Load Next Story