بااثر قیدیوں کو نجی اسپتال میں رکھنے پر سینئر سپرٹینڈنٹ کراچی جیل معطل

حسن سہتو کو محکمہ داخلہ میں رپورٹ کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

حسن سہتو کو محکمہ داخلہ میں رپورٹ کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

بااثر قیدیوں کو جیل سے نجی اسپتال میں رکھنے پر وزیراعلی سندھ کے حکم پرسینئر سپرٹینڈنٹ کراچی سینٹرل جیل محمدحسن سہتو کو معطل کردیا گیا ہے۔


محکمہ سروسزجنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈی نیشن نے ان کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ حسن سہتو کو محکمہ داخلہ میں رپورٹ کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلی سندھ کے حکم پر بااثر قیدیوں کو جیل سےاسپتال میں رکھنے کا معاملے پر ایڈیشنل سیکریٹری جیل خانہ جات محکمہ داخلہ تحقیقات کررہے ہیں۔جس کی رپورٹ وزیراعلی کو دی جائے گی۔
Load Next Story