امریکا برفانی طوفان سے 11 افراد ہلاک برطانیہ میں سیلاب سے تباہی

برطانیہ میں 5 ہزار مکان سیلاب میں بہہ گئے، وزیراعظم کیمرون کا سیلابی علاقوں کا دورہ،پیرو میں 2 افراد ہلاک

برطانیہ میں 5 ہزار مکان سیلاب میں بہہ گئے، وزیراعظم کیمرون کا سیلابی علاقوں کا دورہ،پیرو میں 2 افراد ہلاک۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

امریکا، برطانیہ اور کینیڈا سمیت کئی یورپی ممالک میں برفانی طوفان اور شدید بارشوں نے پھر تباہی مچادی ہے، اس دوران مختلف حادثات مے11افراد ہلاک ہوگئے۔


تفصیلات کے مطابق امریکا میں شدید برف باری نے کولمبیا، شمالی اور جنوبی کیرولینا کو ایک بار پھر جما دیا ہے،مختلف شہروں میں8 سے9 فٹ تک برف پڑ چکی ہے، 5 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں، جنوبی کیرولینا اور جارجیا میں بیس کوریڈور شدید متاثر ہوئے ہیں اور سیکڑوں ٹریفک حادثات پیش آئے ہیں، متعدد جنوبی ریاستوں میں ایمرجنسی کے اعلان کے بعد تعلیمی ادارے، کاروبار اور دفاتر بند کر دیے گئے ہیں اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، نئے برفانی طوفان کا سلسلہ شمال مشرقی ریاستوں کی جانب بڑھ رہا ہے ۔ ریاست مسی سپی میں پیش آنے والے حادثات میں2 جبکہ ریاست ٹیکساس میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی سی بی سی نیوز کے مطابق ہلاکتیں11جبکہ سی این این کے مطابق کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ صدر باراک اوباما نے شدید برفباری کے باعث ریاست جنوبی کیرولینا اور جارجیا میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے۔ مختلف ریاستوں میں برفانی طوفان کے باعث لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔ جنوب مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان سے زمینی اور فضائی راستے بند اور 3700 پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں۔ ادھر برطانیہ میں شدید طوفان اور بارشوں کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا، پیرو میں بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے 2 افراد ہلاک اور متعد زخمی ہوگئے' ماکو پیکو میں کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ برطانیہ میں گزشتہ ایک ماہ سے جاری شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے جنوبی انگلینڈ میں سیلاب زدہ ریلوے لائن کادورہ کیا۔ کنگز ورسیسٹر اسکول میں کرکٹ کا میدان جھیل بن گیا۔
Load Next Story