بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کا رجحان برقرار

صوبے کے 6 اضلاع میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے اور صرف سات کیسز رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت بلوچستان

صوبے کے 6 اضلاع میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے اور صرف سات کیسز رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت بلوچستان (فوٹو : فائل)

لاہور:
بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں بڑی حد تک کمی آچکی جب کہ کمی کا یہ تسلسل برقرار ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کا رحجان برقرار ہے، صوبے کے 6 اضلاع میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا کے 7 کیسز رپورٹ ہوئے۔


محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 33 ہزار682 جب کہ کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 33 ہزار 266 ہوگئی، گزشتہ روز صوبے میں کورونا کے 361 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ 31 افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنا باقی ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 367 ہوگئی ہے۔
Load Next Story