صدر مملکت نے منی بجٹ کی منظوری دے دی
قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد بل صدر مملکت کے پاس منظوری کے لیے بھیجا گیا تھا
LONDON:
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فنانس بل 2022 (منی بجٹ) کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فنانس بل 13 جنوری کو قومی اسمبلی میں کثرتِ رائے سے منظور ہوا تھا، جس کے بعد اسے منظوری کے لیے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے پاس منظوری کے لیے بھیجا گیا۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کی شرائط پر منظور منی بجٹ میں مہنگی ہونے والی اشیاء
صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت فنانس (سپلیمنٹری) بل 2022 کی منظوری دے دی، جس کے بعد یہ نافذ العمل ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں منی بجٹ اور اسٹیٹ بینک ترمیمی بلز کثرت رائے سے منظور
واضح رہے کہ دو روز قبل قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت نے منی بجٹ اور اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کثرتِ رائے سے منظور کیا تھا، جس پر اپوزیشن جماعتوں نے شدید تحفظات کا اظہار بھی کیا۔
اسے بھی پڑھیں: منی بجٹ منظوری کے بعد دواؤں کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ
اجلاس سے قبل اپوزیشن اتحاد نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ مشترکہ حکمتِ عملی سے اس بل کو ایوان سے مسترد کروانے میں کامیاب ہوجائیں گے جبکہ حکومت کا پہلے روز سے یہ کہنا تھا کہ منی بجٹ اسمبلی سے منظور ہوجائے گا۔