ریٹائرمنٹ ابھی بہت دور ہے حسن علی

اچھا کھلاڑی وہ ہے جو خود کو برے حالات سے باہر نکال کر کارکردگی بہتر بنائے، فاسٹ بولر

پی ایس ایل میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا، حسن علی فائل فوٹو (فائل فوٹو)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ بہت دور ہے کیونکہ مجھے ابھی بہت ساری کرکٹ کھیلنی ہے۔

کراچی میں نجی کمپنی کی جانب سے منعقدہ تعارفی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ پروفیشنل کھلاڑی کے کیرئیر میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے، اچھا کھلاڑی وہ ہوتا ہے اور جو برے وقت سے خود کو باہر نکال کر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ابھی بہت ساری کرکٹ کھیلنی ہے، اس لیے ریٹائرمنٹ کے بارے میں کبھی نہیں سوچا، میری کارکردگی سب کے سامنے ہے، پی ایس ایل میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

حسن علی کا کہنا تھا کہ میری ہمیشہ یہی خواہش ہوتی ہے کہ جس ٹیم، کلب یا فرنچائز سے کھیلوں اپنی ٹیم کے لیے بہتر پرفارم کروں، میں ہمیشہ اپنی خوراک کا خاص خیال رکھتا ہوں۔


مزید پڑھیں: حسن علی کی مری میں جاں بحق افراد کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر نہ کرنے درخواست

فاسٹ بولر نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے متوقع دورۂ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہت ساری غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آکر کھیلنے کی خواہش مند ہیں، ہم آسٹریلیا کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں پی ایس ایل میں بطورایمرجنگ پلئیر آیا، اپنی کارکردگی کی بنیاد پر پلاٹینیم تک پہنچ جانا میرے لیے بڑی کامیابی اور اعزاز کی بات ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں حسن علی نے کہا کہ خواہش ہے کہ لیگ کے دوران اسٹیڈیم میں تماشائی موجود ہوں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں کیونکہ تماشائیوں کا شور اچھا لگتا ہے لیکن اگر کورونا کے حفاظتی اقدامات کے تحت تماشائی میدان میں نہ آ سکے تو وہ گھروں میں بیٹھ کر ہمیں ضرورسپورٹ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: سال میں 5 بار اننگز میں پانچ شکار، حسن علی تیسرے پاکستانی بولر

حسن علی نے کہا کہ روٹی گینگ کے نام سے فرنچائز بھی آسکتی ہے، روٹی گروپ کے تمام ممبران کو اپنی ٹیم میں لانا چاہوں گا، روٹی گینگ میں بس فخر زمان کی کمی محسوس کررہے ہیں، حارث سہیل فی الحال شاہین آفریدی کی قیادت میں کھیلے گا۔
Load Next Story