پشاور میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش

پانچ بچیاں اور ایک بچہ شامل، تمام نومولود کو انتہائی نگرانی میں رکھا گیا ہے، ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال

پانچ بچیاں اور ایک بچہ شامل، تمام نومولود کو انتہائی نگرانی میں رکھا گیا ہے، ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال (فوٹو : ایکسپریس)

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے گائنی وارڈ میں مہمند کی رہائشی خاتون کے ہاں بیک وقت چھ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جس میں پانچ بچیاں اور ایک بچہ شامل ہیں۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال محمد عاصم کے مطابق مہمند کے رہائشی شخص کی زوجہ کو زچگی کے لیے اسپتال لایا گیا جہاں خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دیا ہے ان میں پانچ لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں۔


ترجمان نے بتایا ہے کہ بچوں کی پیدائش گائنی سی وارڈ کی ڈاکٹرز کی زیر نگرانی ہوئی جبکہ نومولود بچوں کو اس وقت نرسری وارڈ میں داخل کیا گیا ہے تاکہ ان کی صحت کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی جاسکیں۔

واضح رہے کہ ایل آر ایچ کا گائنی یونٹ صوبے کا سب سے بڑا اور جدید ہونٹ ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر زچگی کے تقریباً 70 کیسز نمٹائے جاتے ہیں۔
Load Next Story