دنیا کا طاقتور ترین گیمنگ ٹیبلیٹ
صارف کی سہولت کیلئے اسے ٹیبلیٹ اور لیپ ٹاپ دونوں ڈیزائن میں تیار کیا گیا ہے
گیم بنانے والی کمپنی اسوس (ASUS) کے روگ فلو زیڈ 13 ROG Flow Z13 کو گیمنگ کیلئے طاقتور ترین ٹیبلیٹ قرار دیا گیا ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس ٹیبلیٹ کو ہیوی ڈیوٹی گیمز کھیلنے کے شوقین افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ اچھے گرافکس کے ساتھ گیم کھیلیں اور اس سے محظوظ بھی ہوں۔
اسوس کے مطابق ٹیبلیٹ میں صارف کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیچرز شامل کیے گیے ہیں، سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹیبلیٹ کولیپ ٹاپ کی طرح بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ٹیبلیٹ کسی بھی پوزیشن میں تبدیلی کے قابل (convertible) ہے۔ اس کی ایک اور خوبصورتی جو اکثر بیشتر لیپ ٹاپ یا ٹیبلیٹس میں نہیں ہوتی وہ یہ ہے اس کے اوپر کے حصے پر ایک خانہ بنایا گیا ہے جس کی مدد سے اندر کے سسٹم کو دیکھا جاسکتا ہے۔
اس ٹیبلٹ میں انٹیل کی 12700h چپ آئی سیون 2.3ghz، ایک ٹیرابائٹ (1000 گیگا بائٹس) ایس ایس ڈی، 16 جی بی ریم اور 60hz بمعہ 500 نِٹس موجود ہیں۔
اگر اسکرین کی بات کی جائے تو یہ 13 انچ کی ہے جو 2160-3840 ڈسپلے کو سپورٹ کرتی ہے۔ علاوہ ازیں ٹیبلیٹ میں کیمرہ بھی نصب کیا گیا ہے، جس کی مدد سے ایچ ڈی آر ویڈیو شوٹ کی جاسکتی ہے۔
اگر چارجنگ کی بات کی جائے تو کمپنی نے ٹیبلیٹ کے ساتھ 100 واٹ کا ایڈآپٹر فراہم کیا ہے۔
اسوس کی جانب سے ٹیبلیٹ کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا البتہ امکان ہے کہ اس کو 2022 کے ششماہی تک مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔