لاہور کے اسپتال سے 17 سالہ لڑکی اغوا
تھانہ مسلم ٹاؤن میں لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج
لاہور:
پنجاب کے دارالحکومت میں اسپتال سے 17 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے شیخ زید اسپتال سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی لڑکی کا مقدمہ والد کی مدعیت میں مسلم ٹاؤن تھانے میں درج کرلیا گیا۔
مغوی خاتون کے والد علی نور نے پولیس کو بتایا کہ بیٹی کرن کو شیخ زید اسپتال جلد کے چیک اپ کے لیے لایا تھا، وہ ڈاکٹر کے پاس گئی تو میں وہاں بیٹھ کر اُس کا انتظار کرتا رہا۔
والد نے بتایا کہ کافی دیر انتظار کرنے کے بعد وہ واپس نہ آئی، جس کے بعد تلاش شروع کی تو وہ اسپتال میں نہ ملی۔ نور علی نے بیٹی کے اغوا کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔
پولیس نے والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر کے اُسک کی تلاش شروع کردی۔