دپیکا پڈکون کا فلم ’پٹھان‘ میں خطرناک سین خود کرنے کااعلان

فلموں میں خطرناک سین خود کرنا اچھا لگتا ہے، دپیکا پڈکون

اسپورٹس سے محبت ہے اس لئے مشکل سین بھی خود کرنا پسند ہے،دپیکا پڈکون:فوٹو:فائل

کراچی:
بالی وڈ وڈ کی سپراسٹاردپیکا پڈکون نے شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان ' میں خطرناک سین خود کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈکون نے شاہ رخ خان کی آنے والی فلم 'پٹھان' میں اپنے تمام خطرناک اورایکشن سین خود کرنے کا اعلان کیا ہے۔


بھارتی میڈیا سے گفتگو میں دپیکا پڈکون نے کہا کہ فلم 'پٹھان' میں باڈی ڈبل کے بجائے تمام خطرناک سین خود کریں گی۔

دپیکا پڈکون کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق ایسے خاندان سے ہے جہاں اسپورٹس سے سب محبت کرتے ہیں اوراسی لئے وہ ایکشن اورخطرناک سین کرنا انہیں پسند کیونکہ اسپورٹس میں بھی جسمانی فٹنس اہم ہوتی ہے۔
Load Next Story