ماں کو گھر سے نکالنے والا بدبخت بیٹا گرفتار

بیٹے نے بدتمیزی ،مکان پر قبضہ کیا اور دھکے دے کر گھر سے نکال دیا، والدہ نسرین

ملزم کے خلاف والدین تحفظ بل کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ڈی پی او۔(فوٹو: فائل)

کہروڑ پکا کے تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ماں کو گھر سے نکالنے والے بدبخت بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لودھراں کے علاقے کہروڑ پکا میں بدبخت بیٹے نے گھر ہتھیانے کے لئے اپنی والدہ کو دھکے دے کر گھر سے باہر نکال دیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ خاتون نسرین کے بیٹے ملزم خضر عباس کو گرفتار کرلیا۔


ڈی پی او عبدالروف بابر کے مطابق متاثرہ خاتون نسرین نے بیان دیا ہے کہ بیٹے نے بدتمیزی کی اور مکان پر قبضہ کرلیا جب کہ ماں کو دھکے دے کر گھر سے نکال دیا ہے۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ آرڈیننس کے تحت اولاد کیلئے والدین کو گھرسے بےدخل کرنا قابل سزا جرم ہے، ملزم کے خلاف والدین تحفظ بل کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

 
Load Next Story