وفاق کا سرکاری ملازمین کی مردم شماری کرانے کا فیصلہ
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ ون سے گریڈ 22 کے افسران اور ملازمین کو 33 سوالات پر مشتمل سوالنامہ ارسال کر دیا
DIJKOT:
وفاقی حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کی مردم شماری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ ون سے گریڈ 22 کے افسران اور ملازمین کو 33 سوالات پر مشتمل سوالنامہ ارسال کر دیا جس میں ملازمین سے ذاتی و پروفیشنل معلومات مانگی گئی ہیں، ان میں ملازمت کی نوعیت، تعلیمی قابلیت، ڈومیسائل، کیڈر،مدت ملازمت سمیت دیگر تفصیلات شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ملک کے اندر یا بیرون ملک، لازمی ٹریننگ اور کسی شعبہ میں اگر سپیشلائزیشن کی ہوتو اس کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔