اسلام آباد ہائیکورٹ نے طالبان سے مذاکرات کیلئے قائم حکومتی کمیٹی کیخلاف درخواست خارج کردی

حکومت عوام کے منتخب کردہ نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے جو طالبان کے ساتھ مذاکرات کرے، درخواست گزار

حکومت عوام کے منتخب کردہ نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے جو طالبان کے ساتھ مذاکرات کرے، درخواست گزار فوٹو: فائل

ہائی کورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی نے طالبان كے ساتھ مذاكرات كے لئے حكومت كی قائم كردہ مذاكراتی كمیٹی كے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے اسے خارج کردیا۔


شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے تمام راکین کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ طالبان كے ساتھ مذاكرات كے لئے حكومت كی جانب سے قائم كی گئی مذاكراتی كمیٹی میں عوامی نمائندے شامل نہیں لہٰذا حکومت عوام کے منتخب کردہ نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے جو طالبان کے ساتھ مذاکرات کرے۔ عدالت نے گزشتہ سماعت میں درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جسے آج ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردیا۔
Load Next Story