شاہین شاہ آفریدی نے سیٹی بجانا سیکھنا شروع کردی

فیلڈ سیٹ کرنے کے لئے سیٹی بجانا سیکھ رہا ہوں، شاہین شاہ آفریدی

کوشش ہوگی پی ایس ایل میچز میں سب کوساتھ لے کرچلوں،شاہین شاہ آفریدی:فوٹو:فائل

LONDON:
لاہورقلندرز کےکپتان شاہین شاہ آفریدی نے سیٹی بجانا سیکھنا شروع کردی۔

لاہورقلندرز کے ٹریننگ کیمپ کے آخری روز میڈیا سے گفتگو میں شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ فیلڈ سیٹ کرتے وقت کھلاڑیوں کوبلانے اورمتوجہ کرنے کے لئے اشاروں کے ساتھ سیٹی بھی بجانا پڑتی ہے اس لئے سیٹی بجانا سیکھنا شروع کردی ہے جلد ہی سیٹی بجانے پرمہارت حاصل کرلوں گا۔


شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولرکی حیثیت سے پٹائی ہونےپر غصہ آنا فطری ہے۔کپتان بننے کے بعد غصے پر قابو پانا ضروری ہے۔کپتانی ایک اعزاز اور اضافی ذمہ داری ہے اور کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل میچز میں سب کو ساتھ لےکر چلوں۔

انہوں نے کہا کہ 10 روزمیں چیزوں کوکافی حدتک بہتر کیاہے۔ہماری ٹیم کا کمبی نیشن بہتر ہے۔ راشد خان اور حارث روف جیسے بولرز کے ساتھ نوجوان عاکف جاوید اور دوسرے پیسر بھی اچھے ردھم میں ہیں۔ بیٹنگ کا شعبہ بھی خاصا مضبوط ہے۔
Load Next Story