اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 اپریل کو ای وی ایم کے ذریعے کرانے کا فیصلہ

وزیراعظم کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو 3900 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں الیکشن کمیشن کو فراہم کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو 3900 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں الیکشن کمیشن کو فراہم کرنے کی ہدایت ۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR:
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 اپریل کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 اپریل کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے کروائے جائیں گے۔


اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت سے 3 ہزار 900 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں مانگ لی ہیں۔

وزیراعظم نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو 3900 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں الیکشن کمیشن کو فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ای وی ایم پر انتخابات کے لیے وزیراعظم آفس کی مدد چاہئے ہو تو وہ بھی حاصل کی جائے۔

 
Load Next Story