بشریٰ انصاری ’’اومیکرون‘‘ سے صحت یاب
خدا کا شکر ہے میں اومیکرون سے جلد صحت یاب ہوگئی، بشریٰ انصاری
لاہور:
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ اومیکرون سے صحت یاب ہوگئیں۔
بشریٰ انصاری نے اپنے صحت یاب ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا 'خدا کا شکر ہے میں اومیکرون سے جلد صحت یاب ہورہی ہوں'۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا اومیکرون میں مبتلا ہونے کی وجہ سے وہ اپنی سہیلی روبینہ اشرف کی بیٹی مناطارق کی شادی میں شرکت نہیں کرسکیں۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان اومیکرون سے صحت یاب
بشریٰ انصاری نے منا طارق کو دعائیں دیتے ہوئے کہا اللہ منا کو بہت خوش رکھے۔ میں شادی میں شرکت کرکے اپنی دوستوں کو خطرناک صورتحال میں ڈالنا نہیں چاہتی تھی۔ انہوں نے لوگوں سے اپنا اور اپنے پیاروں کا خیال رکھنے کی بھی درخواست کی۔
واضح رہے کہ بشریٰ انصاری سے قبل اداکارہ ماہرہ خان بھی اومیکرون کا شکار ہوچکی ہیں۔ انہوں نے اومیکرون سے صحت یابی کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب ان کی زندگی معمول پر آگئی ہے۔