عدم اعتماد کے بغیرحکومت گراکردکھائیں گےبلاول بھٹوزرداری

سینٹ میں عدم اعتماد سے عمران حکومت گرانے کا مقصد پورا نہیں ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

حکومت کو فوری ہٹانا عوامی مفاد میں ضروری ہے، بلاول بھٹوزرداری

پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کے بغیرحکومت گراکردکھائیں گے۔میری حکمت عملی کا انتظارکیا جائے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ آئین میں صدارتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں۔یہ ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے کا شوشہ ہے۔

بلاول بھٹوکا کہنا تھا ہم جمہوری لوگ ہیں جمہوری طریقے استعمال کریں گے۔عدم اعتماد کے بغیر آپکو حکومت گرا کر دکھاوں گا۔میری حکمت عملی کا انتظارکیا جائے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سینٹ چیرمین کے خلاف عدم اعتماد کے لئے نمبر پورے نہیں اور ویسے بھی سینٹ میں عدم اعتماد سے عمران حکومت گرانے کا مقصد پورا نہیں ہوگا۔


انہوں نے کہا کہ حکومت کوفوری ہٹانا عوامی مفاد میں ضروری ہے۔ عوام کے مطالبے پر 27 فروری کو لانگ مارچ کریں گے۔پی ڈی ایم اسمبلیوں سے استعفی کے مطالبے سے ہٹ جائے تو مل کرچل سکتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے عوام دشمن ڈیل کی گئی ہے۔ اقتدار میں آکر نئے سرے سے معاہدہ کریں گے۔ اسٹیٹ بنک ترمیمی بل سے ہمارے جوہری پروگرام کو خطرہ ہے۔

بلاول بھٹونے کہا کہ علاج معالجہ ہر شہری کا حق ہے۔ شاہ رخ جتوئی کے معاملے پر وزیراعلی نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

 
Load Next Story