امید ہے ایک مرتبہ پھر ٹیم کا حصہ بننے میں کامیاب ہو جاؤں گا سرفراز احمد

ٹیم سے باہر ہونے والے کھلاڑی کے لیے پی ایس ایل اہم ہوتا ہے، سرفراز احمد

ٹیم سے باہر ہونے والے کھلاڑی کے لیے پی ایس ایل اہم ہوتا ہے، سرفراز احمد - فوٹو:فائل

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے شاہد آفریدی جیسے بڑے کرکٹر کا آنا خوش آئند ہے، امید ہے شاہد بھائی ہمیں چیمپیئن بھی بنوائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ کامیابی کی صورت میں ہم شاہد بھائی کو جانے نہیں دیں گے، ان سے پرفارمنس لینی ہے، شاہد آفریدی بڑے میچ کے کھلاڑی ہیں، امید ہے کوئٹہ گلیڈیٹر ایک مرتبہ پھر لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے فتح سے ہمکنار ہوگی۔


یہ بھی پڑھیں: سرفراز نے غصہ کیا تو گراؤنڈ کے باہر ری ایکشن دوں گا، شاہد آفریدی

ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ بنے، جو بھی کھلاڑی ٹیم سے باہر ہوتا ہے اس کے لیے پی ایس ایل اہم ہوتا ہے، میں بھی بھرپور محنت کر رہا ہوں اور امید ہے ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے میں کامیاب ہو جاؤں گا۔
Load Next Story