کراچی میں اسکول کے 2 ملازمین نے 4 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

والد کی اعلیٰ حکام سے واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار اور اسکول انتظامیہ کیخلاف قانونی کارروائی کی درخواست

والد کی اعلیٰ حکام سے واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار اور اسکول انتظامیہ کیخلاف قانونی کارروائی کی درخواست - فوٹو:فائل

گلستان جوہر کے علاقے میں اسکول کے دو ملازمین نے چار سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

متاثرہ بچے کے والد نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ 17 جنوری کو وہ اپنے 4 سالہ بچے کو یونیورسٹی روڈ این ای ڈی یونیورسٹی کے سامنے قائم پرائیویٹ اسکول میں چھوڑ کر گھر واپس آگئے اور جب لینے گئے تو بچے نے شکایت کی اس کے ساتھ کلاش اور خاکروپ کرامت مسیح نے باتھ روم میں لے جاکر بدتمزی کی ہے۔


والد نے فوری طور پر اسکول کے اسٹاف سے شکایت کی تو انہوں نے دونوں ملزمان کو موقع سے بھاگا دیا جس پر انہوں نے احتجاج کیا تو اسکول اسٹاف نے ان کی ایک نہ سنی اور باہر نکال دیا۔

گلستان جوہر پولیس کو اطلاع دی تو انہوں نے اسپتال سے میڈیکل چیک کرایا۔ رپورٹ میں معلوم ہوا ہے کہ بچے کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔

متاثرہ بچے کے والد نے آئی جی سندھ، کراچی پولیس چیف، ڈی آئی جی ایسٹ اور دیگر افسران سے اپیل کی ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور اسکول انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
Load Next Story