بھارت میں مسلم طالبات کو حجاب کرنے پر کلاس سے نکال دیا گیا

31 دسمبر سے اب تک کلاس میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی، حاضری شمار نہیں کی جارہی، طالبات

کلاس سے بے دخلی کے بعد طالبات سیڑھیوں پر بیٹھنے پر مجبور ہیں (فوٹو انٹرنیٹ)

ISLAMABAD:
بھارت میں ایک کالج نے حجاب اور دستانے پہننے پر 6 مسلم طالبات کو کلاس سے بے دخل کر کے اُن کا داخلہ مکمل بند کردیا۔

بھارتی ریاست کرناٹکا کے ضلع ادوپی میں قائم گرلز کالج میں زیر تعلیم 18 سالہ الماس اور اُن کی 5 دوستوں کو کلاس ٹیچر نے حجاب پہننے پر کلاس سے باہر نکال کر داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی۔

الماس نامی طالبہ نے بتایا کہ 'جب میں کلاس کے دروازے پر پہنچی تو ٹیچر نے کہا کہ ہم حجاب کے ساتھ کلاس میں داخل نہیں ہوسکتے، اگر کمرے میں بیٹھنا ہے تو اسے اتارنا ہوگا'۔

انہوں نے کہا کہ حجاب اور دستانے ہمارے ایمان کا حصہ اور یہ ہمیں تحفظ فراہم کرتا ہے، جب ان پر پابندی نہیں تو انتظامیہ کیوں ہم پر دباؤ ڈال رہی ہے۔
Load Next Story