کالج آنے والی طالبہ کی پُراسرار گمشدگی
اغوا کے بعد لڑکی کا موبائل فون مسلسل بند آرہا ہے، ترجمان پولیس
ISLAMABAD:
لاہور کے علاقے سمن آباد کالج سے سیکنڈ ایئرکی 22 طالبہ نمرہ پُراسرار طور پر گمشدہ ہوگئی ہے، جس پر اہل خانہ نے اغوا کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مغویہ کالے رنگ کے لباس میں اپنے بھائی کے ساتھ موٹرسائیکل پر سیکینڈ ایئر کا پرچہ دینے آئی جسے کالج میں داخل ہوتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
کالج ریکارڈ میں 18 جنوری کو لڑکی کی حاضری بھی لگی ہوئی ہے اور اُس نے پرچہ بھی دیا مگر پرچہ دینے کے بعد وہ واپس گھر نہ پہنچ سکی۔
پولیس کے مطابق مغویہ ایک بچی کی ماں ہے جس کی تین سال پہلے شادی ہوئی، شوہر دبئی میں نوکری کرتا ہے۔
پولیس نے اہل خانہ کی مدعیت میں لڑکی کی گمشدگی کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق اغوا کے بعد لڑکی کا موبائل فون مسلسل بند آرہا ہے۔ پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے مرضی سے جانے کے معاملے پر بھی تحقیقات شروع کردی ہیں۔