میشا شفیع کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
میشا شفیع نے علی ظفر کے خلاف دو ارب کا ہتک عزت کا دعوی دائر کیا ہوا ہے
لاہور:
گلوکارہ میشا شفیع کو لاہور ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے میشا شفیع کی جانب سے گلوکار علی ظفر کے خلاف دو ارب روپے کے ہتک عزت دعوے پر حکم امتناعی کے خلاف درخواست منظور کر لی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے میشا شفیع کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ میشا شفیع کی جانب سے ایڈوکیٹ ثاقب جیلانی نے دلائل مکمل کیے۔
سیشن کورٹ نے میشا شفیع کے علی ظفر کے خلاف ہتک عزت دعوے پر کارروائی روک دی تھی جس پر میشا شفیع نے سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔
علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ایک ارب جبکہ میشا شفیع نے علی ظفر کے خلاف دو ارب کا ہتک عزت کا دعوی دائر کیا ہوا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد علی ظفر کے دعوے کے ساتھ میشا شفیع کے ہتک عزت دعوے پر بھی سماعت ہو گی۔