پشاور میں بیک وقت پیدا ہونے والے 6 بچوں میں سے 4 وفات پا گئے

بچے پیدائشی طور پر کمزور تھے جن کے بچنے کی امید کم تھی، اسپتال ترجمان

بچے پیدائشی طور پر کمزور تھے جن کے بچنے کی امید کم تھی، اسپتال ترجمان - فوٹو:ایکسپریس

پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں بیک وقت پیدا ہونے والے 6 بچوں میں سے 4 وفات پاگئے۔


ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق وفات پانے والوں میں 3 بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے، خاتون کو دو بچیوں کے ساتھ اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ہاں دو روز قبل 6 بچوں کے پیدائش ہوئی، بچے پیدائشی طور پر کمزور تھے جن کے بچنے کی امید کم تھی، اس سے والدین کو آگاہ کردیا گیا تھا۔
Load Next Story