’’طیفا ان ٹربل‘‘ سمیت 11 پاکستانی فلمیں دبئی ایکسپو کا حصہ
21 جنوری سے 26 فروری تک 11 پاکستانی فلمیں پاکستان انکلوژر میں دکھائی جائیں گی، فواد چوہدری
کراچی:
آج سے دبئی ایکسپو میں پاکستان فلم ویک کا آغاز ہورہا ہے جہاں 11 پاکستانی فلمیں دکھائی جائیں گی۔
وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے یہ اطلاع اپنے ٹوئٹ میں دیتے ہوئے کہا کہ آج سے دبئی ایکسپو میں پاکستان فلم ویک کا آغاز ہو رہا ہے، 21 جنوری سے 26 فروری تک 11 پاکستانی فلمیں پاکستان انکلوژر میں دکھائی جائیں گی۔
وزیراطلاعات نے یہ بھی کہا کہ یہ سال پاکستانی سینما کی بحالی کا سال ہوگا۔ اس سال پی ٹی وی کی فلم ڈویژن قائم کی گئی ہے جو پبلک پرائیویٹ سیکٹر میں 10 فلمیں بنائے گی۔ اس ٹوئٹ کے ساتھ فواد چوہدری نے پاک فلمز کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
دبئی ایکسپو میں دکھائی جانے والی فلموں میں طیفا ان ٹربل، لوڈ ویڈنگ، پرے ہٹ لو، ایکٹر ان لا، پرواز ہے جنوں، بن روئے، ہیر مان جا، پرچی، چھلاوا، سپراسٹار اور ساون شامل ہیں۔