وزارت تعلیم کا بڑا اقدام وفاقی سرکاری اسکولز میں بستے ختم کردیے گئے

بچوں کی ذہنی اور جسمانی مسائل کو ختم کرنے کے پیش نظر بکس فری بیگز پروگرام متعارف کروایا گیا، حکام

پرائمری کلاسز تک بچے بستے نہیں لائیں گے، حکام ۔ فوٹو : فائل

لاہور:
وزارت تعلیم نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے وفاقی سرکاری اسکولز میں بستے ختم کردیے گئے۔

پارلیمانی سکریٹری وجیہہ قمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی کردار سازی میں اساتذہ کا کردار اہم ہے، معیاری تعلیم کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے جسکے لیے کام جاری ہے، بکس فری بیگز پروگرام صرف اسلام آباد تک محدود نہیں رہے گا۔


ایڈیشنل سیکریٹری وزارت تعلیم محی الدین وانی نے کہا کہ اساتذہ کو بچوں کیساتھ محنت کرنا ہوگی، بیگ کا وزن کم کرنے کے علاوہ پہلی سے پانچویں جماعت کے بچوں کی اخلاقیات پر زور دینے کی ضرورت ہے، ٹیکنالوجی ٹریننگ پروگرام لایا جائیگا جسکے تحت اساتذہ کو ٹریننگ دی جائیگی۔

اکرام علی ملک ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات نے کہا کہ بچوں کی ذہنی اور جسمانی مسائل کو ختم کرنے کے پیش نظر بکس فری بیگز پروگرام متعارف کروایا گیا ہے، کتابوں کا ایک سیٹ گھر اور ایک اسکول رکھا جائیگا، نئی تعلیمی سال میں اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں یہ سسٹم لائیں گے۔
Load Next Story