کراچی میں رینجرز کے ونگ کمانڈر پر خودکش حملہ ناکام پرتشدد واقعات میں 5 افراد ہلاک
قیوم آبادسی ایریا کریک روڈ پر بمبارسڑک کنارے کھڑاتھا،ونگ کمانڈرکے اسکواڈکے پہنچتے ہی خودکواڑادیا
کراچی کے علاقے قیوم آبادمیں رینجرز کے ونگ کمانڈرکے قافلے پرخودکش حملہ کیا گیا تاہم معجزانہ طور ونگ کمانڈر اور دیگر اہلکار محفوظ رہے جبکہ فائرنگ اورتشدد کے واقعات کے دوران متحدہ کے کارکن سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق قیوم آبادسے ڈیفنس کی جانب جانے والے کریک روڈپررینجرز کے ونگ کمانڈر کے اسکواڈ کوحودکش حملے نشانہ بنایاگیا، رینجرزکے ونگ کمانڈراپنے اسکواڈ کے ہمراہ جیسے ہی کریک روڈپر پہنچے توتھوڑے فاصلے پر سڑک کے کنارے ایک مشکوک شخص کودیکھ کر رینجرز اہلکار چوکناہوگئے اور انھوں نے اسے وارننگ دینے کے لیے اپنی گنز کارخ اس کی جانب کیاکہ اسی دوران مشکوک شخص نے خودکواڑالیا،دھماکے کے باعث سیکٹرکمانڈر کی جیپ کو شدیدنقصان پہنچاتاہم معجزانہ طور پرتمام رینجرز اہلکارمحفوظ رہے لیکن جیپ کااگلا حصہ تباہ ہوگیا، دھماکے کی آوازکئی کلومیٹردور تک سنی گئی اورمتعدد گاڑیاں بھی آپس میں ٹکراگئیں ،واقعے کے فوری بعد پولیس و رینجرز کی مزیدنفری اورامدادی رضاکارجائے وقوع پر پہنچ گئے ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جائے وقوع سے ایک دستی بم بھی ملا، پولیس نے جائے وقوع کوفوری طور پر آمدورفت کے لیے بند کردیا اور ٹریفک کومتبادل راستوں کی جانب موڑ دیا۔
موقع سے اہم شواہد اکٹھے کیے گئے جبکہ کچھ دیرکی تگ و دوکے بعد خود کش حملہ آور کاسر،ہاتھ کی مسخ شدہ انگلیاں ،دونوں ٹانگیں اوردیگر اعضابھی قبضے میں لے کرانھیں جناح اسپتال منتقل کیاگیا، جائے وقوع پرموبائل وڈیوبنانے والے 2 مشتبہ افرادکو بھی گرفتار کرکے تفتیش کیلیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا،انگلیوں کی مددسے شناخت کی کوششیں کی جارہی ہیں۔رینجرز کے ترجمان میجرسبطین نے بتایاکہ رینجرز کے ایک اعلیٰ افسرکوقیوم آبادکے علاقے میں خود کش حملہ آورنے نشانہ بنانے کی کوشش کی،خوش قسمتی سے رینجرز افسر اور اہلکار محفوظ رہے۔سولجر بازار جماعت خانے کے قریب درزی کی دکان پر فائرنگ سے40 سالہ سلامت علی ہلاک ہوگیا، مقتول زنانہ کپڑے سیتاتھا اور وقوع کے وقت وہ اپنی دکان پرتھاکہ موٹرسائیکل سوارملزمان نے فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑگیا،مقتول ایم کیوایم پی آئی بی کالونی سیکٹرکے یونٹ48کاسابق جوائنٹ انچارج تھا، مقتول غیر شادی شدہ تھا،مقتول کی نمازجنازہ پاکستان کوارٹرز میں اداکی گئی۔
منگھوپیرسلطان آبادمیں فائرنگ سے24سالہ صدام ہلاک ہوگیا،ایس ایچ او منگھوپیر فتح محمدنے ایکسپریس کو بتایاکہ مقتول کاتعلق کالعدم تحریک طالبان کے شیرخان گروپ سے تھا،مقتول کومخالف گروپ نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔سکھن کے علاقے اسٹریٹ نمبر 10پرنامعلوم افرادکی فائرنگ سے35سالہ یعقوب ہلاک ہوگیا،مقتول بھینسوں کا بیوپاری ہے۔ قائد آبادمظفر آبادکالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 45 سالہ محمد زمان ہلاک ہوگیا،مقتول متعدد لانچوں کا مالک ہے ، قتل ممکنہ طورپر کاروباری تنازع کاشاخسانہ ہوسکتاہے،مقتول ڈی ایریاکا رہائشی اور4بچوںکاباپ تھا ، آبائی تعلق دیر سے تھا۔گڈاپ سٹی کے علاقے میں لکی سیمنٹ فیکٹری کے قریب سے 40 سالہ شخص کی لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ایس ایچ او نے خدشہ ظاہر کیا کہ ممکنہ طور پر مذکورہ لاش بلوچستان کے لاپتہ افراد میں سے کسی کی ہوسکتی ہے۔نرسری پل کے قریب بینک سے نکلنے والے35سالہ خرم زیدی کونامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے زخمی کردیا،اورنگی ٹائون سیکٹر15 میں فوجی ہوٹل کے قریب فائرنگ سے30 سالہ شہزادزخمی ہوگیا۔
ناظم آباد کے علاقے 4 نمبر میں فائرنگ سے 16 سالہ عمیر زخمی ہوگیا ، ملیر سٹی کے علاقے بکرا پیڑی کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ عرفان ، سہراب گوٹھ احسن آباد میں فائرنگ سے 28 سالہ وقاص ، کورنگی کے علاقے بلال کالونی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ اور چھری کے وار سے 30 سالہ زاہد جبکہ بن قاسم کے علاقے گلشن حدید میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ، زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلیے عباسی اور جناح اسپتال لیجایا گیا جبکہ پولیس واقعات کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ، لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی اور ملحقہ علاقوں میں گینگ وار کے ملزمان میں مورچہ بند فائرنگ اور دستی بم و کریکر حملوں سے علاقے گونج اٹھا جبکہ اس دوران فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص زخمی ہوگیا ۔