ڈرون حملوں پرغیراعلانیہ یقین دہانی کرادی امریکی سفارتی نمائندہ
امریکا کی پاکستان میں مذاکراتی عمل پر گہری نظر ہے، اسے جلد مکمل کیا جانا چاہیے، امریکی سفارتی نمائندہ
حکومت پاکستان اورتحریک طالبان کے درمیان جاری امن مذاکرات کے دوران امریکی انتظامیہ نے ڈرون حملے نہ کرنے کی غیراعلانیہ یقین دہانی کرارکھی ہے۔
اسلام آبادمیں موجود امریکی حکومت کے ایک ذمے دارسفارتی نمائندے نے ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ امریکا پاکستان میں جاری مذاکراتی عمل پرگہری نظررکھے ہوئے ہے اور پاکستان میں پائیدار امن واستحکام کاخواہاں ہے۔ جب ان سے سوال کیاگیا کہ کچھ عرصہ قبل جب حکومت پاکستان نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کاعمل شروع کرنے کاارادہ ہی باندھاتھا توطالبان رہنماحکیم اللہ محسودکو ڈرون حملے میں ہلاک کر دیا گیا جس سے حکومت پاکستان کے مطابق امن مذاکراتی عمل میں خلل پڑا۔
اب جبکہ حکومت نے دوبارہ باقاعدہ مذاکرات کاسلسلہ شروع کیاہے توامریکا کی جانب سے کیاڈرون حملے نہ کرنے کی کوئی یقین دہانی کرائی گئی ہے، اس سفارتی نمائندے کاکہنا تھاکہ دوبارہ شروع کیے گئے اس مذاکراتی عمل کے دوران اب تک کیاآپ نے کوئی ایساواقعہ دیکھا؟ نمائندے کاجواب نفی میں سن کرسفارتی نمائندے نے کہاکہ اب آپ خودتجزیہ کرسکتے ہیںکہ جب ڈرون حملے نہیں ہو رہے توذمے داران کے درمیان غیر اعلانیہ ہی سہی، کچھ توطے ہے۔ البتہ امریکی حکومت چاہے گی کہ مذاکرات کایہ سلسلہ جتناجلدی ممکن ہوسکے مکمل کیاجائے۔