خصوصی عدالت میں مشرف کی پیشی خارج از امکان ہے

آئندہ سماعت پر آرمی ایکٹ کے حوالے سے استغاثہ کے دلائل سے متعلق نکات اٹھائے جائینگے

استغاثہ نے آرمی ایکٹ کے حوالے سے خصوصی عدالت کو گمراہ کیا، وکیل پرویز مشرف۔ فوٹو: فائل

اگلی سماعت پربھی خصو صی عدلت میں سابق صدرجنرل(ر)پرویزمشرف کی پیشی خارج ازامکان ہے۔


سابق صدرکے وکلااس روز آرمی ایکٹ کے بارے استغاثہ کے وکیل کے اعتراضات پر جواب الجواب پیش کریںگے۔سابق صدرکے ایک وکیل نے نام شائع نہ کرنے کی شرط پربتایاکہ استغاثہ کے وکیل نے آرمی ایکٹ کے حوالے سے خصو صی عدالت کوگمراہ کیاہے اس لیے اگلی سماعت پرجواب الجواب میں یہ نکات اٹھائے جائیں گے اورعدالت سے استدعاکی جائے گی کہ پہلے اس بارے فیصلہ کیاجائے کیونکہ جب خصوصی عدالت کے دائرہ اختیار کا سوال طے نہیں ہوتا ملزم کی پیشی قانونی طورپردرست نہیں.

استغاثہ کی یہ دلیل کہ غداری کوآرمی ایکٹ میں شامل کرنے کی شق کوہائیکورٹ نے کالعدم کیاہے بالکل غلط ہے،اس بارے میں ہائی کورٹ نے کوئی حکم جاری نہیں کیابلکہ ایک نوٹ کے ذریعے اس کی نشاندہی کی ہے اور نوٹ کوعدالتی فیصلہ نہیں کہاجاسکتا۔ ایکسپریس کے اس سوال پرکہ18فروری کوملزم پیش ہوںگے یانہیں توانھوں نے کہاکہ جب قانونی سوالات کاجواب نہیں آیاہوتب تک پیشی خارج ازامکان ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story