اسلام آباد کچہری میں کورونا کیسز میں غیر معمولی اضافہ 15 ججز کورونا کا شکار

ضلع کچہری میں مختلف عدالتوں کے 58 اہلکار بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے

کورونا کا شکار ججز کی عدالتیں آج کے لیے بند کر دی گئیں فوٹوفائل

FAISALABAD:
ضلع کچہری میں کورونا کیسز میں غیر معمولی اضافہ کے بعد کورونا کا شکار ججز کی عدالتیں آج کے لیے بند کردی گئیں۔

عدالتی ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی ضلع کچہری میں 15 ججز کورونا کا شکار ہو گئے جب کہ ضلع کچہری میں مختلف عدالتوں کے 58 اہلکار بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے۔


کورونا کا شکار ججز کی عدالتیں آج کے لیے بند کر دی گئیں، عدالتوں میں ڈس انفیکشن اسپرے کرایا جائے گا، عدالتی اہلکار جس جس عدالت میں کام کر رہے تھے وہاں بھی ڈس انفیکشن اسپرے ہو گا۔

عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع کچہری ویسٹ کورٹس میں 10 ججز اور 29 اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جب کہ ایسٹ کورٹس میں 5 ججز اور 29 اہلکار کورونا کا شکار ہوئے۔
Load Next Story