علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی من پسند نمبرد لانیوالے گروہ کا انکشاف

سکریسی برانچ سے پرچہ جات چراکر خواہش مند طلبا کو ان کی مرضی کے نمبر دیے جاتے.

انکوائری کے بعد4 چھوٹے مہرے فارغ، سرغنہ کوعدم ثبوت پر کلین چٹ مل گئی،ذرائع۔ فوٹو: فائل

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں امتحانات کے بعد سکریسی برانچ سے پرچہ جات چراکر مخصوص طلبا کے پیپروں پر من پسند نمبر لگوانے کے سرگرم گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔


اس کے ذریعے لاکھوں روپے کمائے جاتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے انکوائری کمیٹی کے ذریعے 4چھوٹے مہرے فارغ کردیے جبکہ سرغنہ کوکلین چٹ دے دی گئی۔ سکریسی برانچ سے امتحانات کے بعدپیپر چوری کرکے دوبارہ نمبرلگا کرپیپر جمع کرانے والے گروہ میں کنٹریکٹ پرکام کرنے والے نائب قاصداظہر، ایل ڈی سی سعادت، لیبرمیں افتخاراور نوید شامل ہیں۔

انھیں جامعہ سے فارغ کردیا گیاہے جبکہ ان کے سرغنہ پی ایس ٹووائس چانسلر محمداسلم کوکلین چٹ دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق معاملہ دبانے کے لیے ان چاروںپر دباؤ ڈال کرالزام قبول کرایاگیا ہے تاکہ اس کیس کو یہیں ختم کردیا جائے۔ انکوائری کمیٹی کے رکن اسسٹنٹ کنٹرولرشبیر شاہد کاکہنا تھاکہ موجودثبوت کی روشنی میں پی ایس کے خلاف ہمارے پاس بلیک اینڈوائٹ میں کوئی بات سامنے نہیں جس کی بنیادپر کوئی انکوائری کی جائے۔
Load Next Story