مسافر کے ماسک پہننے سے انکار پر پرواز آدھے راستے سے واپس لوٹ آئی

صرف ایک مسافر کے ماسک نہ پہننے کے اصرار پر پائلٹ آدھے راستے سے طیارہ واپس لے آیا

مسافر طیارے نے آدھے راستے سے واپس لوٹ آئی، فوٹو: فائل

امریکا سے لندن جانے والے طیارے کے مسافر نے عملے کی جانب سے بار بار تنبیہ کے باوجود ماسک پہننے سے انکار کردیا جس پر پائلٹ آدھے راستے سے پرواز واپس لے آیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی سے لندن جانے والی پرواز آدھا سفر طے کرنے کے بعد واپس لوٹ آئی اور اس کی وجہ میڈیکل ایمرجنسی، ایندھن کا ختم ہونا، تکنیکی مسئلہ پیدا ہونا، موسم کی خرابی یا فضائی سرحد کا بند ہونا نہیں بلکہ ایک مسافر کا ماسک لگانے سے انکار تھا۔


129 مسافروں اور عملے کے 14 ارکان کے ساتھ لندن جانے والی پرواز میامی سے روانہ ہوگئی اور تھوڑی دیر بعد ایک مسافر نے کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ماسک اتار دیا اور عملے کے اصرار کے باوجود ماسک پہننے سے انکار کردیا جس پر بدمزگی پیدا ہوگئی۔

مسافر اور عملے کے درمیان معاملہ طے نہ پاتے دیکھ کر پائلٹ نے ''یوٹرن'' مارتے ہوئے پرواز واپس میامی لے گیا۔ جہاں پہلے ہی پولیس کو الرٹ کردیا گیا تھا۔ پولیس نے مسافر کو حراست میں لے کر مذکورہ شخص پر سفری پابندی عائد کردی ہے۔
Load Next Story