بچیوں کی تعلیم پر بننے والی فلم ’شعور‘ نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کردیا

فلم لاس اینجلس ہالی وڈ اسٹریٹ کے ٹی سی ایل تھیٹر میں اگست میں ایوارڈ کیلیے پیش کی جائے گی

فلم لاس اینجلس ہالی وڈ اسٹریٹ کے ٹی سی ایل تھیٹر میں اگست میں ایوارڈ کیلیے پیش کی جائے گی - فوٹو:ایکسپریس

بچیوں کی تعلیم پر بننے والی پاکستانی شارٹ فلم "شعور" نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر دیا۔

پروڈیوسر اور ایکٹر صاحب احمد کی فلم ''شعور'' ہالی وڈ فلم فیسٹیول سٹالن کے لیے نامزد ہوگئی۔ ایوارڈ تقریب اگست میں امریکا میں منعقد ہوگی۔

اس ایوارڈ کے لیے دنیا بھر کی 120 ملکوں میں بننے والی ایک ہزار سے زائد فلموں نے حصہ لیا جس میں پاکستانی فلم شعور کی نامزدگی ہوگئی ہے۔


فلم میں پاکستان میں لڑکیوں بالخصوص دیہی بچیوں کی تعلیم میں درپیش مسائل کو موضوع بنایا گیا ہے۔ فلم کے پروڈیوسر صاحب احمد نے اپنی مدد آپ کے تحت مختصر بجٹ میں نہ صرف یہ فلم پروڈیوس کی بلکہ اس میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔

فلم کی رائٹر افیشن اکرم، پروڈیوسر چوہدری فیاض حسن کمبوہ جبکہ کاسٹ میں سوانا راجپوت، اجمل دیوان، ردا عاصم اورصاحب احمد ہیں۔

'شعور' میں حلیمہ یوسف نے آواز کا جادو جگاہا ہے۔ فلم لاس اینجلس ہالی وڈ اسٹریٹ کے ٹی سی ایل تھیٹر میں اگست میں ایوارڈ کے لیے پیش کی جائے گی۔

Load Next Story