ٹرمپ نے انتخابی شکست کےبعد پینٹاگون کوووٹنگ مشینزضبط کرنے کا حکم دیا رپورٹ
صدرٹرمپ کے حامیوں نے صدارتی انتخاب میں شکست کے بعد کیپٹل ہل پردھاوا بول دیا تھا
امریکا کے سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب میں شکست کے بعد پینٹاگون کوووٹنگ مشینز ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔
امریکا کی نیشنل آرکائیوز کی جانب سے جاری دستاویزات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ ہرحال میں امرکا کا دوبارہ صدربننا چاہتے تھے اوراس مقصد کے لئے انہوں نے پینٹاگون کو ووٹنگ میشنز قبضے میں لینے کا حکم دیا تھا۔
دستاویزات کے مطابق 2020 میں انتخابی شکست کے کئی ہفتوں بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹوآرڈر جاری کیا جس میں پینٹاگون کو ووٹنگ مشینز کو ضبط کرنے اورمبینہ انتخابی فراڈ کا پتا لگانے کا حکم دیا گیا تھا۔
دستاویزات میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ انتخاب میں شکست کے بعد صدرٹرمپ اوران کے ساتھیوں نے شکست تسلیم کرنے کے بجائے صدارتی انتخاب کو متنازع بنانے کے لئے باقاعدہ مہم چلائی اوردھاندلی کے الزامات لگائے۔ ٹرمپ کے حامیوں کا کیپٹل ہل پرحملہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔