شانگلہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے 3 بچے جاں بحق

وزیر اعلی کا واقعے میں تین بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار

وزیر اعلی کا واقعے میں تین بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار

ISLAMABAD:
شانگلہ کے علاقہ الپوری میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مکان گرگیا جس کے ملبے تلے دب کر 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

شانگلہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے 9 افراد ملبے تلے دب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پڑوسی اور امدادی ادارے جائے حادثہ پہنچے۔ انہوں نے 3 بچوں کی لاشیں اور 6 زخمیوں کو نکالا اور انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو آپریشن میں مزید تیزی لانے اور اعلی حکام کو کارروائیوں کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملبے تلے دبے افراد کی بازیابی کے لئے تمام وسائل بروئےکار لائےجائیں، واقعے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی فراہم کی جائے۔


وزیر اعلی نے واقعے میں تین بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔ انہوں نے ملبے تلے دبے افراد کی بحفاظت بازیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعلی نے حالیہ بارشوں کے پیش نظر تمام اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع کی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں بروقت امدادی کارروائیوں اور متاثرین کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔



وزیراعلی نے ہدایت کی کہ مسافروں اور سیاحوں کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کیا جائے، بارشوں اور برفباری کی وجہ سے بند سڑکوں کو کھولنے کے لئے بروقت اقدامات اٹھائے جائیں۔
Load Next Story