خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
ملزم سے فیس بک پر رابطہ ہوا اور اس نے نوکری کا جھانسہ دے کر 80 ہزار بٹور لیے، متاثرہ خاتون
نصیرآباد میں خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایس ایچ او نصیر آباد انسپکٹر شعیب خان کے مطابق لاہور کے علاقے نصیر آباد میں خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کیلئے ملزم کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا ہے۔
متاثرہ خاتون کے بیان کے مطابق ملزم سے فیس بک پر رابطہ ہوا، ملزم نے نوکری کا جھانسہ دے کر 80 ہزار بٹور لیے، اور پیسے واپس مانگنے پر بلیک میل کرنے کی دھمکی دیتا تھا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن صاعد عزیز کا کہنا ہے کہ معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے والے ایسے ناسور کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے۔ جب کہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر محمد عابد نے کہا کہ خواتین فوری مدد کیلئے پولیس سیفٹی ایپ ڈاون لوڈ کریں۔