اسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 111 منشیات کے کیپسولز برآمد

برآمد شدہ کیپسولز سے لاکھوں روپے مالیت کی 840 گرام آئس برآمد ہوئی ہے، اے این ایف

ملزم حنیف پرواز نمبر QR-633 سے دوحہ کے لئے روانہ ہو رہا تھا، اے این ایف۔ فوٹو:ایکسپریس

BOGOR, INDONESIA:
اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 111 منشیات سے بھرے کیپسول برآمد کرلئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر کے پیٹ سے 111 منشیات کے کیپسولز برآمد کرلئے، ملزم کی شناخت محمد حنیف کے نام سے ہوئی اور اس کا تعلق پنجاب کے شہر گجرات سے ہے۔

اے این ایف حکام کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی تھی، ملزم حنیف پرواز نمبر QR-633 سے دوحہ کے لئے روانہ ہو رہا تھا، ملزم نے دورانِ تفتیش اپنے پیٹ میں منشیات بھرے کیپسولز کی موجودگی کا اعتراف کیا، ملزم کو بینظیر اسپتال راولپنڈی منتقل کر کے کیپسولز کی برآمدگی کی گئی، برآمد شدہ کیپسولز سے لاکھوں روپے مالیت کی 840 گرام آئس برآمد ہوئی ہے، ملزم کو تھانے منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
Load Next Story