دہشت گرد معصوم عوام کو خون میں نہلا رہے ہیں الطاف حسین

صدر، وزیراعظم اور وزیرداخلہ اورنگی ٹاؤں میں پولیس اسٹیشن پر ہونے والے حملے کا فوری نوٹس لیں، قائد ایم کیو ایم

سفاک دہشت گرد قانون نادذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں، الطاف حسین۔ فوٹو؛ فائل

LONDON:
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اورنگی ٹاؤن میں مومن آباد پولیس اسٹیشن پر ہونے والے دستی بم حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد معصوم عوام کو خون میں نہلا رہے ہیں۔


لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ سفاک دہشت گرد قانون نادذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں، دہشت گرد ملک و قوم کے کھلے دشمن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد بے گناہ شہریوں کو خون میں نہلا رہے ہیں، صدرممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اورنگی ٹاؤں میں پولیس اسٹیشن پر ہونے والے حملے کا فوری نوٹس لیں اور دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

واضح رہے کہ ہفتہ کی صبح اورنگی ٹاؤں نمبر 4 میں مومن آباد پولیس اسٹیشن پر یکے بعد دیگرے 2 دستی بم حملوں میں 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔
Load Next Story