نوازشریف بے نظیر اور عمران خان کو وزیراعظم میں نے بنوایا چوہدری سرور
یورپ بھی میری سیاسی بصیرت کا قائل ہے، گورنر پنجاب
ISLAMABAD:
گورنر پنجاب چوہدری سرور نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بے نظیر، نوازشریف اور عمران خان کو وزیر اعظم بنوایا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ عمران خان اور ماضی کے دو وزرائے اعظم کو عہدہ دلوانے میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ عمران خان سمیت ملک کے تین وزیراعظم میں نے بنوائے، یورپ بھی میری سیاسی بصیرت کا قائل ہے۔
چوہدری سرور نے دعویٰ کیا کہ انیس سو ننانوے میں نواز شریف شہباز شریف کو امریکا، برطانیہ کے ویزوں کی فراہمی میں بھی انہوں نے کردار ادا کیا جبکہ پرویز مشرف نہیں چاہتے تھے کہ شریف برادران برطانیہ جائیں۔
گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف سے میری لڑائی صاف پانی کے معاملے پر ہوئی، اگر لڑائی نہ ہوتی تو شاید میں مسلم لیگ ن سے علیحدگی اختیار نہیں کرتا اور پارٹی کا حصہ رہتا۔