جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن بڑی تعداد میں اسلحہ گولہ بارود برآمد
برآمد شدہ اسلحے میں سب مشین گنز، آر پی جی-7 ، ہینڈ گرنیڈ اور کثیر تعداد میں گولہ بارود شامل ہیں، آئی ایس پی آر
RAWALPINDI:
جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ گولہ بارود برآمد کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے ضلع سروکئی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران علاقے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور آئی ای ڈی کی تیاری کا سامان برآمد لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق برآمد شدہ اسلحے میں سب مشین گنز، آر پی جی-7 ، ہینڈ گرنیڈ اور کثیر تعداد میں گولہ بارود شامل ہیں۔