پیپلزپارٹی کسانوں کی مارکیٹ تک رسائی کو یقینی بنائے گی آصف زرداری
کسانوں کو محنت کا پھل نہ ملنا انتہائی ناانصافی ہے، آصف علی زرداری
ISLAMABAD:
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کسانوں سے انصاف کی روایت کو برقرار رکھے گی اور اُن کی مارکیٹ تک رسائی کو یقینی بنائے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ کسانوں کو محنت کا پھل نہ ملنا انتہائی ناانصافی اور فصلوں کی مناسب و منصفانہ قیمت نہ ملنا کسانوں کا معاشی استحصال ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ خوش حال کسان زرعی طور پر مستحکم اور پاکستان کی ضمانت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسان ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں مگر حکومت انہیں کھاد مہیا کرنے میں بھی ناکام ہوگئی۔