بابر اعظم اور شاہین آفریدی نے آئی سی سی کرکٹرز آف دی ایئر کے ایوارڈ جیت لیے

شاہین شاہ آفریدی سر گارفیلڈ سوبرز ایوارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بھی بن گئے

محمد رضوان ٹی ٹونٹی پلئیر آف دی ایئر جبکہ بابر اعظم ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں ۔ فوٹو : فائل

DUBAI:
پاکستانی کرکٹرز بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی کرکٹرز آف دی ایئر کے ایوارڈز جیت کر وطن کا نام روشن کردیا ساتھ ہی شاہین شاہ آفریدی سرگارفیلڈ سوبرز ایوارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی جیت لیا۔ اس ایوارڈ کے لیے شکیب الحسن، جنیمن مالان اور پال اسٹرلنگ بھی نامزد ہوئے تھے، بابر اعظم نے گزشتہ سال 6 میچز میں 67.50 کی اوسط سے405 رنز بنائے، دو سنچریز بھی شامل تھیں۔



یہ بھی پڑھیں : آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے کپتان مقرر


دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی کو بھی آئی سی سی کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ مل گیا۔ انہوں نے 36 میچوں میں 78 شکار کیے، ان کی بہترین انفرادی بولنگ 51 رنز کے بدلے 6 وکٹ تھیں۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاہین شاہ آفریدی نے شاندار پرفارمنس دکھائی، بالخصوص بھارت کے خلاف میچ میں ان کی بولنگ یادگار رہی۔

شاہین آفریدی سر گیری سوبرز جیتنے والے پہلے پاکستانی

اس کے ساتھ ہی شاہین شاہ آفریدی آئی سی سی کی جانب سے سرگارفیلڈ سوبرز ایوارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی کرکٹرز بھی بن گئے۔ اس حوالے سے آئی سی سی نے اپنے ٹویٹ میں شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سال 2021ء کا ''اَن اسٹویبل'' کرکٹر قرار دیا۔



قبل ازیں محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی پلئیر آف دی ایئر جبکہ بابر اعظم ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔ پاکستانی کی ویمن کرکٹر فاطمہ ثنا نے ایمرجنگ کرکٹر کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔
Load Next Story