بھارتی کابینہ نے نئی دلی میں صدارتی نظام کے نفاذ کی منظوری دے دی
بھارتی حکومت نے وزیراعلی نئی دلی کے استعفی کے بعد صوبے میں صدارتی نظام کی منظوری دے دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نیو دلی کے وزیراعلی اروند کیجروال کے استعفی کے بعد صوبے کی سیاست میں بھوچال آگیا ہے جس کے بعد وفاقی کابینہ نے نئی دلی میں حکومت سازی کے لئے دیگر جماعتوں کو حکومت سازی کی پیش کش کی ہے، کابینہ کی سفارشات کے مطابق اسمبلی میں موجود دیگر جماعتیں حکومت نہ بنا سکیں تو آئندہ 6 ماہ میں انتخابات کرا دیئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعلی نئی دلی اروند کیجروال نے گزشتہ روز اسمبلی سے کرپشن کے خلاف بل پیش نہ ہونے پر استعفی دے دیا تھا جبکہ انہوں نے جلد نئے انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔