عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی
سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 7 ہزار 124 روپے ہوگئی
WELLINGTON:
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلین مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے یعنی منگل کے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 18 ڈالرز اضافے کے بعد 1809 ڈالرز تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 258 اور دس گرام قیمت 300 روپے کم ہوئی۔
حالیہ کمی کے بعد سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتیں بالترتیب 1 لاکھ 7 ہزار 124 روپے اور 1 لاکھ 24 ہزار 950 روپے تک پہنچ گئی۔