آئمہ بیگ کا پی ایس ایل 7 کے ترانے سے متعلق پیغام جاری

اس مرتبہ گانا ہم نے بہت مزے کا بنایا ہے، گلوکارہ

اس مرتبہ گانا ہم نے بہت مزے کا بنایا ہے، گلوکارہ - فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
گلوکارہ آئمہ بیگ نے پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے آفیشل گانے کے حوالے سے پیغام جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر آئمہ بیگ نے پی ایس ایل 7 کے گانے سے متعلق ایک ویڈیو پیغام مداحوں کے لیے جاری کیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7 کا آفیشل ترانہ ٹک ٹاک پر ریلیز کر دیا گیا

ویڈیو میں گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ گانا ہم نے بہت مزے کا بنایا ہے، امید ہے آپ لوگوں کو بہت پسند آئے گا، گلوکارہ نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ اسٹیڈیم میں، میں بھی موجود ہوں گی اور آپ لوگوں کو بھی آنا ہے۔
Load Next Story