مہنگائی کے سوال پر جوبائیڈن بھڑک اُٹھے صحافی کو گالی دیدی
ٹرمپ کے حامی چینل کے صحافی نے سوال کیا تھا کہ کیا مہنگائی حکومت کی ذمہ داری نہیں ؟
FAISALABAD:
امریکی صدر جوبائیڈن مہنگائی سے متعلق سوال پر طیش میں آگئے اور مائیک کھلے ہونے کا احساس کیے بغیر صحافی کو گالی دیدی جو ریکارڈ بھی ہوگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے اور اختتام پر ان کے سخت ناقد چینل فوکس نیوز کے صحافی نے مہنگائی سے متعلق سوال کردیا۔
فوکس نیوز کے صحافی کے سوال ''کیا مہنگائی کی ذمہ دار حکومت نہیں ؟ '' کے جواب میں انھوں نے طنزیہ کہا کہ نہیں مہنگائی ایک اثاثہ ہے۔ اس کے بعد سب اُٹھ گئے۔
اسی دوران جوبائیڈن یہ سمجھے کہ مائیک بند کردیا گیا ہے اور انھوں نے آہستہ سے صحافی کو احمق کہا اور نازیبا الفاظ ادا کیے جو اس وقت شور شرابے میں کسی کو سنائی نہیں دیئے۔
البتہ جب بعد میں پریس کانفرنس کی ریکارڈنگ سنی گئی اور ویڈیوز کلپس وائرل ہوئیں تو بھانڈہ پھوٹ گیا۔