ٹرانسپیرنسی رپورٹ پر وزیراعظم کا ردعمل سامنے آگیا
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کرپشن کے باعث پاکستان 140ویں نمبر پر پہنچ گیا
LONDON:
وزیراعظم عمران خان نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے کرپشن کے خلاف سب سے زیاد اقدامات کیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی پاکستان میں کرپشن کے حوالے سے حالیہ رپورٹ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اراکین کو کہا کہ موجودہ حکومت نے کرپشن کے خلاف سب سے زیادہ اقدامات کیے، کرپشن کرنے والے مقدمات کا سامنا کرنے کی بجائے ملک سے باہر بیٹھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والے مقدمات میں غیر ضروری التوا کے بہانے بنا رہے ہیں، حکومت نے کرپشن کے زیر التوا کیس جلد نمٹانے کے لیے عدالتوں میں مؤثر پیروی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: ٹرانسپیرنسی رپورٹ میں پاکستان کا درجہ مالی نہیں بلکہ سیاسی کرپشن کے باعث گرا، فواد چوہدری
واضح رہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن سے متعلق سال 2021ء کی رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال کے دوران پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا۔
کرپشن کی عالمی درجہ بندی کرنے والے ادارے کی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان میں حکومتی دعووں کے برعکس کرپشن کم ہونے کے بجائے بڑھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کرپشن میں مزید اضافہ ہوگیا، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل
رپورٹ میں 180 ممالک کے نام شامل ہیں، جن میں پاکستان کی 16 درجے تنزلی ہوئیں اور 28 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان عالمی رینکنگ میں 140 ویں نمبر پر آگیا۔ گزشتہ سال کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کا 124واں نمبر تھا۔