انڈونیشیا نائٹ کلب میں جھگڑے میں 18 افراد ہلاک متعدد زخمی
ہلاکتیں 2 نسلی گروہوں کے تصادم میں ہوئیں جس میں ایک گروہ نے نائٹ کلب کو آگ لگادی
انڈونیشیا کے نائٹ کلب میں دو گروہوں کے درمیان جھگڑے میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے مغربی پاپوا کے نائٹ کلب میں دو گروہوں میں جھگڑا ہوگیا جس پر ایک گروہ نے نائٹ کلب کو آگ لگا دی۔
نائٹ کلب میں ہونے والی زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے کے باعث ہوئیں جب کہ ایک شخص تیز دھار چاقو کے وار سے ہلاک ہوا۔ اس علاقے میں نسلی فسادات میں اضافہ ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کا آغاز ایک غلط فہمی کی وجہ سے ہوا جس میں نسلی عصبیت بھی شامل ہوگئی اور بغیر تحقیق کے دو گروہ آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ نائٹ کلب میں آگ کیسے لگی۔ تمام جلی ہوئی لاشیں دوسری منزل سے ملیں۔