لاہور بھارتی نمائش دیکھنے کیلیے عوام کا ہجوم امڈ آیا

نمائش میں بھارتی کمپنوں کے ساتھ پاکستان اداروں نے بھی اسٹالز لگا رکھے ہیں۔

نمائش میں بھارتی کمپنوں کے ساتھ پاکستان اداروں نے بھی اسٹالز لگا رکھے ہیں۔ فوٹو: فائل

لاہور انٹرنیشنل ایکسپو سینٹر جوہر ٹاون میں دوسرے انڈین شو کے نام سے جاری نمائش کے دوسرے روز بھی بڑی تعداد میں شہریوں نے مختلف اسٹالز دیکھے اور وہاں مصنوعات میں دلچسپی ظاہر کی، نمائش میں بھارتی کمپنوں کے ساتھ پاکستان اداروں نے بھی اسٹالز لگا رکھے ہیں۔


اس قسم کی نمائشوں میں باقاعدگی سے آنے والے افراد کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال بھارتی کاروباری اداروں اور شخصیات کی طرف سے نسبتاً کم دلچسپی دیکھنے میں آئی ہے،گزشتہ سال ریڈی میڈ گارمنٹس بھی تھیں لیکن اس مرتبہ بنارسی ساڑھیوں، شالز، واٹر فلٹرز اور جیولری کے اسٹالز نمایاں رہے۔ نمائش گاہ میں موجود بھارتی شہر بنارس کی کاروباری شخصیت محمد اسلم کا کہنا تھا کہ وہ پہلی مرتبہ اس نمائش میں شرکت کررہے ہیں، یہ ان کا پہلا تجربہ ہے، دیکھتے ہیں کیسا رہتا ہے۔ بھارتی جیم اینڈ جیولری ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر کیول کے دگل نے کہاکہ مجھے یہاں آکر بڑی خوشی ہورہی ہے، اہل لاہور کی مہمانداری نے بہت متاثر کیا۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے درمیان کاروبار ہو گا اور کاروباری مراسم بڑھیں گے تو عوام کے ساتھ تعلقات میں بھی وسعت آئے گی۔ ایک اور کاروباری شخصیت خواجہ عابد خورشید کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت سے جہاں کاروباری اداروں کو فائدہ ہو گا وہاں کاروباری مسابقت کے نتیجے میں عوام کو بھی فائدہ ہوگا۔
Load Next Story